بصیرت اکیڈمی کی رازداری کی پالیسی

  1. تعارف

    بصیرت اکیڈمی کورس میں رجسٹریشن کرنے والوں اور طلباء کی اپنی پڑھائی کے دوران اور گریجویشن کے بعد بھی ان کی رازداری کا اہتمام کرتا ہے۔ لہذا، ہماری سرگرمیوں کو انجام دینے کے دوران ذاتی ڈیٹا کا تحفظ ضروری ہے۔ ڈیٹا کو مختلف ٹولز، پروگرامز اور رولز کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ کیا جاتا ہے ۔

  2. ذاتی ڈیٹا کیا ہے؟

    ذاتی ڈیٹا وہ ڈیٹا ہوتا ہے جو درخواست گزار کے بارے میں کچھ کہتا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد یہ ہمارے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کا نام، فون نمبر، ای میل پتہ وغیرہ۔

  3. ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں اور کیوں؟

    طلباء کے داخلہ اور تعلیمی معیار کو عمدہ کرنے کے لیے ڈیٹا کی فراہمی اور پروسیسنگ ضروری ہے۔ مذکورہ بالا ذاتی معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں وہ اس لئے کہ تعلیم کو اعلی معیار تک لے جایا جاسکے، اور طلباء تک رسائی نیز ان کے تعلیمی امور بآسانی انجام پا سکیں۔

آپ ڈیٹا پروٹیکشن کے سلسلہ میں [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔